نو منتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بڑا اقدام اٹھا لیا
سنی اتحاد کونسل کے علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے 22 ویں وزیر اعلی منتخب ہوگئے ہیں۔
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں کہاکہ جو ظلم ہوا اس کا ازالہ کریں اور اپنی اصلاح کریں،ہم انتقام نہیں چاہتے، یہ ملک اور ادارے ہمارے ہیں،ایسا نظام چاہتے ہیں کہ کوئی بھی اس ملک میں زیادتی نہ کرسکے۔
علی امین گنڈا نے کہا کہ آزاد حیثیت میں وزیراعلیٰ بننے کا دکھ ہے،دعا ہے کہ اللہ مجھے اس جہاں اور قیامت کے دن بھی سرخرو کرے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے کارکنوں کے ساتھ جو ظلم ہوا وہ کسی فسطائیت میں نہیں ہوا،ہمارے لیڈر کا قصور یہ ہے کہ عوام اور پاکستان کی خودمختاری کی بات کی،ہمارے لیڈر نے قوم کیلئے 27سال جدوجہد کی،مطالبہ ہے کہ فری اینڈ فیئر ٹرائل کیا جائے ہمارے لیڈر کو جلد رہا کیا جائے۔
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ میرا لیڈر صحیح کہتا تھا کہ ہم آزاد نہیں غلام ہیں، حقیقی آزادی ہماری ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کی بات کی۔
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ایک ہفتےکی مہلت ہےجس ایف آئی آر کاثبوت نہیں ختم کریں، نیا قانون بنائیں گےجوچوری کریگااس کےخلاف جہادکریں گے، ہم حق لینا جانتے ہیں، فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج جاری کیےجائیں۔
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ لیول پلیئنگ فیلڈ تودوربلکہ ہمیں توفیلڈ میں ہی آنےنہیں دیاگیا،الیکشن دھاندلی تحقیقات کیلئےسب سے پہلے ہمارے حلقےکھولیں،الیکشن میں جودھاندلی ہوئی الیکشن کمیشن اپنی ذمےداری میں ناکام رہا، چیف الیکشن کمشنرسےمطالبہ کرتاہوں کہ استعفیٰ دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرکوئی یہ سمجھتاہےہم اپناحق لینانہیں جانتےتواس کی بھول ہے،ہم اپنا حق لینا بھی جانتے ہیں اور چھیننا بھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
