Advertisement
Advertisement
Advertisement

گیس کی قیمت میں حالیہ اضافے پر وزیراعظم برہم، کارکردگی پر جائزہ لینے کا فیصلہ

Now Reading:

گیس کی قیمت میں حالیہ اضافے پر وزیراعظم برہم، کارکردگی پر جائزہ لینے کا فیصلہ

گیس کی قیمت میں حالیہ اضافے پر وزیراعظم برہم، کارکردگی پر جائزہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: گیس کی قیمت میں حالیہ اضافے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برہمی کا ظہار کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور گیس کمپنیوں کی کارکردگی پر جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت توانائی کو ایک سے 3 ماہ میں 16 ٹاسک مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

وزیر اعظم نے ایک ماہ میں گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا فرانزک آڈٹ کی رپورٹ پیش کرنے اور تین ماہ میں گیس انفراسٹرکچر، گیس چوری اور ناقص کارکردگی کی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

اس کے علاوہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی مانیٹرنگ کیلئے فوری طور پر بین الوزارتی کمیشن قائم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ ایک ماہ میں سرپلس بجلی کو کھپانے کیلئے نئے انڈسٹریل زون تیار کرنے کا پلان پیش کیا جائے اور دو ہفتوں میں گیس انفراسٹریکچر، گیس چوری اور ناقص کارکردگی کی رپورٹ پیش کی جائے۔

بعدازاں دو ہفتوں میں پاور اور پیٹرولیم ڈویژن کو گردشی قرضے کا حل تیار کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوئی ناردرن کمپنی نے 4489 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز کی تھی، گیس کی قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطاً 155 فیصد مزید اضافہ ہوگا جبکہ اس سے قبل ایک سال میں گیس کی قیمت میں 600 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر