Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ کو سونپنے کا فیصلہ

Now Reading:

وزیراعظم کا اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ کو سونپنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کو ای سی سی ( اقتصادی رابطہ کمیٹی ) کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کی 7 کمیٹیاں تشکیل دے دیں، جن میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم  شہباز شریف کو خدشہ تھا کہ وہ اپنے مصروف شیڈول اور مصروفیات کی وجہ سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت نہیں کر سکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ای سی سی ارکان میں تجارت، پاور اور پیٹرولیم کے وفاقی وزرا شامل ہیں، اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزراء کمیٹی ارکان کا حصہ ہیں۔

Advertisement

نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے قبل ای سی سی ( اقتصادی رابطہ کمیٹی ) کے چیئرمین وزیراعظم خود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر