
وزیرِ اعظم نے وفاقی کابینہ کے نام صدر مملکت کو بھیج دئیے
وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ ارکان کے ناموں پر مشتمل ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں 15 وفاقی وزراء، ایک وزیر مملکت اور تین مشیر شامل ہیں۔
وزیرِاعظم شہبازشریف کی جانب سے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو 19 رکنی وفاقی کابینہ کے ناموں کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بطور وفاقی وزرا خواجہ آصف، احسن اقبال، اعظم نظیر تارڑ، چوہدری سالک حسین،اسحاق ڈار، مصدق ملک، رانا تنویر، علیم خان، امیر مقام،عطا تارڑ، اویس لغاری، خالد مقبول صدیقی، قیصر احمد شیخ اور ریاض پیرزادہ کے نام شامل ہیں۔
شزا فاطمہ خواجہ کو وزیر مملکت جبکہ محسن نقوی، محمداورنگزیب اور احد چیمہ کو مشیر بنانے کی تجویز دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News