سینیٹ مقدس ہاؤس ہے تذلیل نہیں کرنی چاہیے، کیپٹن (ر) صفدر
پشاور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ سینیٹ مقدس ہاؤس ہے تذلیل نہیں کرنی چاہیے۔
کیپٹن (ر) صفدر نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ایک عام کارکن ہوں، نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن میں ہر دفعہ ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگتے ہیں، ہر کوئی ہارس ٹریڈنگ کی باتیں کرتا ہے لیکن آج تک کسی نے ثابت نہیں کیا، آج تک ہارس ٹریڈنگ میں کسی نوٹ کا پتہ نہیں چلا، لینے اور دینے والے کا پتہ نہیں۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ایوان بالا انتہائی مقدس ہاؤس ہے، سینیٹ اور قومی اسمبلی کو 1973 کا آئین بنانے کا اعزاز حاصل ہے، سینیٹ کی تذلیل نہیں کرنی چاہیے۔
انکا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے کاغذات پر ہم نے اعتراض کیا ہے، اعظم سواتی امریکہ میں فراڈ کر کے واپس ملک آیا ہے، فراڈ کیس کے باعث یہ امریکہ نہیں جا سکتا اس لیے اعظم سواتی ٹیکنوکریٹ سییٹ کے لیے اہل نہیں ہے، انہوں نے نہ امریکہ اور نہ پاکستان میں کوئی کیس لڑا ہے، وکالت نامہ دیکھا دے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد نے سالمیت پاکستان پاور دفاع پاکستان پر حملہ کیا ہے، 9 مئی واقعات پر بھارت کو خوش کیا گیا 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو اگر ریاست معاف کریگی تو پھر ریاست کے ساتھ ہم بات کرینگے۔
کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ ہر ماں نے پاک دھرتی پر اپنا بیٹا قربان کیا ہوا ہے، شہیدوں کی تزلیل کا حق کسی کو بھی حاصل نہیں، پاکستان اور شہیدوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو اللّٰہ تعالیٰ معاف نہیں کرے گا، شہیدوں کے ساتھ اگر کسی کو مذاق کرنے دیں تو اس کا مطلب ہے ہم میں ایمان نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
