
یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ کے حوالے سے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں افواج پاکستان کی مشترکہ پریڈ کی تیاریاں شروع ہوگئی۔
یوم پاکستان پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے ساتھ رینجرز، ایف سی اور پولیس کے دستے بھی حصہ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق یوم پاکستان پریڈ میں خواتین کی بھرپور نمائندگی ہوگی جبکہ مسلح افواج کے جدید ترین جنگی ہتھیار بھی سلامی پیش کرتے دکھائی دیں گے۔
پاکستان ائیرفورس کے جدید ترین جے ٹین سی، جے ایف سیونٹین تھنڈرز اور ایف سکسٹینز فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے۔
اس کے علاوہ وفاقی اکائیوں کی خوبصورت اور متنوع ثقافت کی نمائندگی کرنے والے روایتی فلوٹس بھی پریڈ کا حصہ بنیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News