
بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ملتوی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کے نتیجے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن آصف حسین نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھا جس میں صدارتی انتخاب کے نتیجے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا گیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کا فارم 7 پر نتیجہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا، تاہم وفاقی حکومت فارم 7 کی بنیاد پر نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
دوسری جانب پاکستان کے 14 ویں نو منتخب صدرآصف علی زرداری آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، تاہم حلف برداری کی پُروقار تقریب شام کو ہوگی۔
پاکستان میں عام انتخابات 2024 اور صدارتی انتخاب کے انعقاد کے بعد دوسری بار کامیاب ہونے والے نو منتخب صدر آصف علی زرداری آج 14ویں صدر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔
مزید پڑھیں: آصف علی زرداری ملک کے 14 ویں صدر منتخب
نو منتخب صدر مملکت کی تقریب حلف برداری آج ایوان صدر میں منعقد ہو گی، تاہم چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ان سے حلف لیں گے۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعظم شہباز شریف، مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نئے صدر مملکت کے لیے انتخاب ہوا تھا جس کے لیے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی تھی۔
ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حکومتی اتحاد کے امیدوار سابق صدر آصف علی زرداری نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کو بھاری اکثریت سے شکست دی تھی۔
حکومتی اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری نے 255 ووٹ جبکہ محمود خان اچکزئی نے 119 ووٹ حاصل کیے تھے۔
یاد رہے کہ آصف علی زرداری دوسری بار صدر مملکت کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ اس سے قبل وہ 2008 سے 2013 تک بھی صدر پاکستان رہ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News