اسلام آباد: سبکدوش اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کا الیکشن بہت جمہوری انداز میں ہوا ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے بطور اسپیکر ایوان سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل کا حل باہمی مشاورت سے تلاش کرناارکان کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایاز صادق نے 199 ووٹ حاصل کیے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے عامرڈوگر کو 91 ووٹ ملے اور ایک ووٹ مسترد ہوا ہے۔
سبکدوش اسپیکر کا کہنا تھا کہ اچھی روایت ہے کہ ایاز صادق عامر ڈوگر سے جاکر ملے، قومی اسمبلی کے اسپیکر کا الیکشن بہت جمہوری انداز میں ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی منتخب
راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ قوم کی نظریں منتخب ارکان پر ہے، آپ کا ہر عمل ملک و ملت کے مفاد میں ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں، ایاز صادق 199 ووٹ حاصل کرکے اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل اوراتحادیوں کی طرف سے اسپیکر کے امید وار عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کے لیے کل 291 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ایک مسترد ہو گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
