Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم نے آئینی عہدوں پر الیکشن لڑے ہیں، شازیہ مری

Now Reading:

ہم نے آئینی عہدوں پر الیکشن لڑے ہیں، شازیہ مری

ہم نے آئینی عہدوں پر الیکشن لڑے ہیں، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہےکہ ہم نے آئینی عہدوں پر الیکشن لڑے ہیں۔

 پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چند روز سے سیاسی ایکٹیویٹی زیادہ ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ سیاسی ملاقاتیں بھی ہیں، صدر پاکستان کی کرسی پر جو براجمان ہیں، انہوں نے پاکستان کے آئین کو اس طرح کی اہمیت نہیں دی ۔

انہوں نے کہاکہ آئین میں الیکشن ہونے سے تیسرے روز حلف اٹھایا جائے گا، ڈکٹیٹر نے وہ شق اڑا دی تھی، لیکن 18 ویں ترمیم میں اس شق کو بھی شامل کیا گیا، آج کل کے صدر نے آمرانہ تسلسل کو سوچا کہ رکھوں،21 ویں روز کے بعد حلف برادری ہوگئی

رہنما پیپلز پارٹی نے کہاکہ ہم نے آئینی عہدوں پر الیکشن لڑے ہیں، صدر کا انتخاب بھی لڑ رہے ہیں، آپ بلاول بھٹو کی تجاویز پر غور کریں، اگر آپ کے پاس کوئی پلان ہے تو پیپلز پارٹی کے ساتھ شیئر کریں۔

شازیہ مری نے کہاکہ صدارتی انتخابات کے لیے دیگر جماعتوں کے ساتھ رابطے کررہی ہے، ایم کیو ایم سے بھی رابطہ ہوا، ہم عوام کی سپورٹ سے جیتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مولانا سے شکایت ہے کہ وہ کے پی کے پر بات کیوں نہیں کرتے ہیں ، جہاں سے وہ بری طرح ہارے ہیں، احتجاج وہاں کریں جہاں وہ جیتا کرتے تھے، مولانا صاحب ان کے لیے کیا کہتے تھے اور وہ مولانا کے لیے کیا کہتے تھے ، میں ایسے الفاظ استعمال نہیں کرسکتی، آپس میں ان کا مک مکا ہوگیا اچھی بات ہوگئی۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہاکہ ملک کو معاشی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، کل پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے جو اپنا پہلا خطاب کیا، اس میں انہوں نے بہت اہم باتیں کی ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے جو تقریر کی، اس میں ایک وژن ہے، بلاول بھٹو کی تقریر میں۔ ترجیحات تھیں ، بلاول بھٹو نے بڑی کلیئر ہوکر بات کی ، ایسی فضا قائم کریں کہ ایک دوسرے کا احترام کریں۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اور اپوزیشن کی دونوں تقریر یں سن نہیں سکے، شور کی وجہ سے وہ سن نہیں سکے ،احتجاج آپ کا حق ہے ، پیپلز پارٹی تو احتجاج پر یقین رکھتی ہے ، بلاول بھٹو نے کہا ہم نے وزیر اعظم اور اپوزیشن کی تقریر سننی تھی، ایسے ماحول کو ہم نے مسترد کرنے کی کوشش ہے، ہمیں اس فورم کو عوام کے مسائل کے لیے استعمال کرنا ہے، مہنگائی بڑھ چکی ہے، متوسط طبقے میں ایک تشویش ہے، ہمیں بجلی ، گیس کے بل دینے ہیں۔

 

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر