Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

Now Reading:

سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری
سینیٹ

سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد: عام انتخابات میں منتخب ہونے والے سینٹرز کنفیوژن کا شکار ہیں جبکہ سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 223 فور کے تحت چھ  نشستوں پرعام انتخابات میں ممبران کی کامیابی پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا۔

عام انتخابات کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی بطور رکن بلوچستان اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔

 ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سینیٹ کی نشست اب خالی ہے، صادق سنجرانی کی مدت 11 مارچ کو ختم ہو رہی ہے، اس لئے انکی نشست پر الیکشن شیڈول جاری نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق نذہت صادق کی نشست بھی خالی ہوئی لیکن انکی مدت 11 مارچ کو ختم ہونے کے باعث الیکشن شیڈول نہیں دیا، باقی 6 ممبران سینیٹ کی مدت 2027 تک تھی، اس لئے ان پر  الیکشن شیڈول جاری کیا۔

Advertisement

الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 223 فور کے تحت نثار کھوڑو اور جام مہتاب کی نشست خالی قرار دیتے ہوئے ان کی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ نشست خالی قرار دیے جانے کے باجود تحت نثار کھوڑو اور جام مہتاب سینیٹ اجلاس میں شریک ہوئے۔

اس حوالے سے ذرائع سینیٹ سیکریٹریٹ نے بتایا کہ نثار کھوڑو اور جام مہتاب اس وقت سینیٹ ایوان کے رکن نہیں، اس وقت یہ دونوں ایوان میں اجنبی ہیں۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کے ذرائع نے مزید نے کہا کہ نثار کھوڑو اور جام مہتاب نے سینیٹ اجلاس میں آج تقاریر کیں جو غیر آئینی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر