
حسن نواز اور حسین نواز فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں بری
احتساب عدالت میں مسلم لیگ (ن ) کے قائد نواز شریف کے صاحبزادوں حسین نواز اور حسن نواز کا وطن واپسی کا فیصلہ ، ایون فیلڈ ریفرنس میں جاری دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں جاری دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کی عدالت میں دائر کردی گئی۔
نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس پر درخواستیں دائر کرنا چاہتا ہوں، حسن نواز اور حسین نواز سے متعلق درخواستیں ہیں، ایون فیلڈ ریفرنس میں حسن نواز اور حسین نواز اشتہاری ہیں، ان دونوں کا رواں ماہ 12 مارچ کو پاکستان آنے کا پلان ہے، دونوں پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں۔
وکیل قاضی مصباح نے مزید کہا کہ حسن نواز اور حسین نواز عدالت کے سامنے پیش ہونا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News