علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب
سنی اتحاد کونسل کے علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے 22 ویں وزیر اعلی منتخب ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت شروع ہوا، نئے وزیراعلیٰ کے لیے سنی اتحاد کونسل کے علی امین گنڈا پور کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عباد اللہ خان سے ہوا۔
علی امین گنڈا پور 90 ووٹ لے کر خیرپختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے، ان کے مدمقابل عباداللہ نے 16 ووٹ حاصل کیے۔
گزشتہ روز سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی صوبائی اسمبلی کے اسپیکر جبکہ ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
