Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی بھی جماعت کیلئے حکومت پھولوں کی سیج نہیں، حنیف عباسی

Now Reading:

کسی بھی جماعت کیلئے حکومت پھولوں کی سیج نہیں، حنیف عباسی

کسی بھی جماعت کیلئے حکومت پھولوں کی سیج نہیں، حنیف عباسی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اس وقت کسی بھی جماعت کیلئے حکومت پھولوں کی سیج نہیں۔

حنیف عباسی نے اتحادی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط پی ٹی آئی کا ملک دشمنی پر مبنی فیصلہ ہے، آپ الیکشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان لگارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گھر کا معاملہ گھر کے اندر ہی حل ہونا چاہیے، سب کو قوم کی خدمت کرنا پڑے گی، ایک جماعت کہتی ہے میں نہ مانوں، ایک جماعت ملک کے عدم استحکام کیلئے کام کررہی ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کو جمہوریت کی جانب لیکر جانا ہمارا فرض ہے، کسی بھی جماعت کیلئے حکومت پھولوں کی سیج نہیں۔

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ انتخابی جماعتوں سے ملکر شہباز شریف کو 200 ووٹ ملیں گے، مہنگائی، غربت اور دیگر مسائل کو ملکر حل کرنا ہے۔

Advertisement

ایم کیو ایم ن لیگ کے ساتھ کھڑی ہے، امین الحق

دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما امین الحق نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام آئے گا تو معاشی استحکام آئےگا، ایم کیو ایم کی خواہش ہے سیاسی مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ آج شہباز شریف کو 200 سے زائد ووٹ ملیں گے، ایم کیو ایم ن لیگ کے ساتھ کھڑی ہے، ملک میں سیاسی ڈائیلاگ چاہتے ہیں، ایم کیو ایم سمجھتی ہے 8 فروری کا الیکشن آزادانہ، صاف اور شفاف تھا، ہونا یہ چاہیے کہ ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے۔

ملک کے حالات اس وقت اچھے نہیں، اعجاز جاکھرانی

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے کہتا ہوں ملک کی بہتری کیلئے ملکر کام کریں، ملک کے حالات اس وقت اچھے نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی نے جمہوریت کی خاطر قربانیاں دی ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو آگے لے جانے کی بات کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر