Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمباکو ٹیکس اصلاحات کیلیے آئی ایم ایف کی تجویز پر توجہ کی ضرورت ہے، پروفیسر زمان

Now Reading:

تمباکو ٹیکس اصلاحات کیلیے آئی ایم ایف کی تجویز پر توجہ کی ضرورت ہے، پروفیسر زمان

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے آمدنی میں اضافے کے لیے تمباکو کی صنعت پر یکساں ٹیکس ڈھانچہ نافذ کرنے کی سفارش کی ہے۔

‘پاکستان ٹیکس پالیسی ڈائگناسٹک اینڈ ریفارم آپشن’ کے عنوان سے رپورٹ میں پاکستان میں غیر ملکی اور مقامی سگریٹ مینوفیکچررز پر سنگل ٹیئر ٹیکس کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سگریٹ پر حالیہ ٹیکس میں اضافے کے نتیجے میں تمباکو نوشی کی شرح میں 20 سے 25 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

قائد اعظم یونیورسٹی کے اسکول آف سوشیالوجی کے بانی چیئرمین اور زمان ریسرچ سینٹر کے سربراہ پروفیسر محمد زمان نے آئی ایم ایف کی سفارشات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ ٹیکسوں کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ہدایات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی تقریبا 8 فیصد آبادی تمباکو نوشی کرتی ہے جس کی وجہ سے پاکستان سگریٹ نوشی کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔

Advertisement

پروفیسر زمان کا کہنا تھا کہ صحت عامہ کا تحفظ پالیسی سازوں کی ترجیح ہونی چاہیے اور تمباکو کی مصنوعات پر آئی ایم ایف کے مجوزہ ٹیکس اقدامات پر عمل درآمد سے تمباکو نوشی سے متعلق اموات اور بیماریوں کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
کراچی: شادی کے دن نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شبہ
پتوکی:چار اوباش نوجوانوں کی بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر