
محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اگلے 24 گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا، وسطی، جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News