وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات؛ اہم امور پر تبادلہ خیال
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کی لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پنجاب اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
دوران ملاقات ایچ ای کرسٹن ہاکنز نے مریم نواز کو پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی اور پنجاب میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور پنجاب کے طلباء کے لیے امریکی تعلیمی اداروں میں اسکالرشپ کے مواقع بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے پنجاب اور امریکا کے درمیان مشترکہ تعاون کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا اور پنجاب اور امریکا کے درمیان تعلقات کے فروغ میں ان کے کردار کو سراہا۔
واضح رہے کہ ملاقات میں سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی شریک تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
