Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کی ایمرجنسی مریضوں کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت

Now Reading:

مریم نواز کی ایمرجنسی مریضوں کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کے لئے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ایئر ایمبولینس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگ بروقت اسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے ہی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، دور دراز علاقو ں میں حادثے کی صورت میں متاثرین کو بروقت اسپتال پہنچانا ناگزیر ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرگودھا اسپتال میں ہارٹ ٹیک کے مریض کو بے بس دیکھ کر دلی دکھ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موٹروے پر بھی ریسکیو 1122 سروس شروع کی جائے گی، پنجاب میں بہت جلد ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز بھی کردیا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیرپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس، ڈاکٹر عدنان، سیکرٹری ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر