Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا غزہ جنگ بندی کی قرارداد کا خیر مقدم، عملدرآمد کا مطالبہ

Now Reading:

پاکستان کا غزہ جنگ بندی کی قرارداد کا خیر مقدم، عملدرآمد کا مطالبہ

پاکستان کا غزہ جنگ بندی کی قرارداد کا خیر مقدم، عملدرآمد کا مطالبہ

پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے پر مبنی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ طویل انتظار کے بعد منظور ہونے والی قرارداد پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ پاکستان غزہ جنگ بندی قراردادمنظورہونےکاخیرمقدم کرتا ہے اور عملدرآمد پر زور دیتا ہے۔

مستقل مندوب منیراکرم نے مزید کہا کہ پاکستان غزہ میں تحفظ اور سامان کے داخلے کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا، غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کا پہلا قدم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور کر لی گئی تھی، یہ قرار داد سلامتی کونسل کے 10 منتخب ارکان نے پیش کی تھی۔

Advertisement

اس قرارداد کی 14 رکن ممالک نے حمایت کی جبکہ امریکہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، تاہم جنگ بندی کی قرارداد سلامتی کونسل کے 10 منتخب ارکان نے پیش کی تھی، قرارداد پیش کرنے والوں میں الجزائر، جاپان اور جنوبی کوریا شامل تھے۔

دوسری جانب اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں میں غزہ کے وسطی علاقے دیر البلاح میں کم از کم 22 اور جنوب میں رفح میں 30 فلسطینی ہلاک ہوئے۔

Advertisement

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 32,333 فلسطینی شہید اور 74,694 زخمی ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر