
الیکشن کمیشن پارٹی بن چکا ہے، اسد قیصر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پارٹی بن چکا ہے۔
اسد قیصر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والا الیکشن کمیشن ہے، ہم ایک قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروانے جارہے ہیں، اگلے اجلاس میں ہم اس قرارداد کو پاس کروائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر غیر قانونی مقدمات بنائے گئے، ہم قرارداد جمع کروا رہے ہیں کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر جتنے مقدمات ہیں وہ واپس لیے جائیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور ہمارے دیگر سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، ایک دن میں 14 ، 14 گھنٹے کیسز چلائے گئے، ایک دن میں دو دو عدالتیں لگا کر انصاف کے تقاضوں کو پامال کیا گیا۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ 9 مئی واقعات کی ہم نے ہمیشہ مذمت کی، 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News