Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھاد کی رقم براہ راست کسانوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، مصدق ملک

Now Reading:

کھاد کی رقم براہ راست کسانوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، مصدق ملک

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ کھاد کی رقم براہ راست کسانوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں کو پابند کیا جارہا ہے چھوٹے چھوٹے قرضے فراہم کرے، بینکوں کو چھوٹے کاروبار کیلئے آسان قرضوں کی فراہمی کا پابند کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 5لاکھ بچوں کومشین لرننگ اورآرٹی فیشیل انٹیلی جنس کورس کرانے کا فیصلہ کیا ہے، بچیوں اور بچوں کو مشین لرننگ یا آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی ٹریننگ دی جائےگی، بیرون ممالک سے ماسٹر ٹرینرز کو بلوا کر تربیت دلوائی جائے گی۔

مصدق ملک نے کہا کہ کھاد پر سبسڈی کی بجائے کسان کو ڈائریکٹ پیسے دینے کا فیصلہ ہوا ہے، کسانوں کو سولر ٹیوب ویلز دینے کا فیصلہ کیا ہے، زیادہ پیداوار والے بیج کسانوں کی پہنچ میں لائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ 30 سے 35فیصد پھل مارکیٹ میں آنےسے پہلے ہی ضائع ہوجاتے ہیں، پھلوں کو محفوظ کرنے کیلئے ایک زرعی انڈسٹریل فارم بنایا جانا چاہیے۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے دیہی، شہری علاقوں کیلئے الگ الگ اسٹریٹجی بنادی ہیں، کسان کو بیج، کھاد اور پانی چاہیے، اگر یہ تینوں چیزیں کسان کو مل جائیں تو گرین انقلاب آجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں بہت زیادہ تناؤ کو کم کرنے کی ضرورت ہے، کوشش ہے معاشرے میں رواداری کی فضا قائم کریں، رواداری کی فضا پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اس طرح گھر نہیں ملک کیسے چلے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر