
بیماری سے تنگ نوجوان کی نیٹی جیٹی پل سے کود کر خودکشی ، تلاش جاری
کراچی: علاج سے دل برداشتہ ہوکر نیٹی جیٹی پل سے 27 سالہ نوجوان نے نیٹی جیٹی کے پل سے چھلا نگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق نوجوان کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے، 27 سالہ شاہ زیب کی لاش تاحال نہیں مل سکی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اندھیرے کے باعث آپریشن روک دیا گیا تھا،ایدھی، چھیپا اور 1122 کے رضاکار لاش کی تلاش میں مصروف ہیں جبکہ شاہ زیب کے اہل خانہ بھی نیٹی جیٹی پر موجود ہیں۔
شاہ زیب کے بھائی نے بتایا کہ وہ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور والد کے ساتھ ٹیلر کا کام کرتا تھا، شاہ زیب کا جناح اسپتال میں علاج جاری تھا اور تین آپریشن ہوچکے تھے، سول اور جناح میں علاج ٹھیک نہیں کیا گیا۔
بھائی نے بتایاکہ شاہ زیب کافی اذیت میں تھا اور ہمت ہار چکا تھا، گزشتہ روز صبح 11 بجے واقعہ پیش آیا، سی ویو اور دیگر مقامات پر بھائی کی تلاش کی گئی کچھ معلوم نہیں ہوسکا، والدین قدرتی طور پر نیٹی جیٹی آئے تو معلوم ہوا نوجوان نے سمندر میں چھلانگ لگائی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News