
اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کے لیے آج برسلز جائیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کے لئے آج برسلز جا رہے ہیں، وزیر خارجہ پہلے نیوکلئر انرجی سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بیلجیم کے دارالحکومت بریسز میں فرسٹ نیوکلئر انرجی سمٹ 21 مارچ سے شروع ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کے ساتھ وزیر خارجہ شریک ممالک کے رہنماؤں اور ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت پاکستان اور ائی اے ای اے کے اشتراکے کار کو تقویت دینے کا باعث بنے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News