‘شہباز شریف پاکستان کیلئے خوشخبری ہیں’
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ شہباز شریف پاکستان کے لئے خوشخبری ہیں۔
اپنے حالیہ بیان مسلم لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاکہ ترقی کا جو سفر 2018 میں رک گیا تھا پھر سے شروع ہوگا، نوجونوان کے روزگار، کاروبار اور ترقی کا دور شروع ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا تھا، اب انشاءاللہ معیشت کو استحکام دیں گے، پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت، صنعت اور نوجوانوں کی ترقی کا سفر شروع ہو رہا ہے، 4 سال بے رحمی سے ملک کے تمام شعبوں کو برباد کیا گیا۔
Advertisementآج بہت بڑا دن ہے ، وزیر اعظم کا انتخاب ہونے جا رہا ہے، مریم اور نگزیب
براہ راست دیکھیں:https://t.co/vaK1egyZCN#BOLNews #MaryamAurangZeb pic.twitter.com/PfDL6eJP99— BOL Network (@BOLNETWORK) March 3, 2024
مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ 4 سال تمام شعبوں کو برباد کیا گیا، اب ان کی بحالی اور تعمیرِ نو شروع ہو گی، شفافیت اور عوامی خدمت کا دور پھر سے شروع ہ وگا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات کا مزید کہنا ہےکہ نوجوان کو لیپ ٹاپ اور آئی ٹی میں ترقی کے مواقع دینے کا دور پھر شروع ہو رہا ہے، نوجوان کو روزگار اور کھیل کے مواقع دینے کا دور پھرشروع ہو رہا ہے، پاکستان کے خارجہ تعلقات میں بہتری اور اعتماد کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
