
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کی اہلیہ کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ترجمان زاہد خان نے سربراہ اے این پی اسفند یار ولی خان کی اہلیہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان اے این پی زاہد خان نے جاری کیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ مرحومہ کی تدفین چارسدہ میں کی جائے گی جبکہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News