Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور جاپان کا مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم

Now Reading:

پاکستان اور جاپان کا مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم

پاکستان اور جاپان کا مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم

اسلام آباد: پاکستان اور جاپان نے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے جاپانی سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں جاپان کے سفیر نے وزیر خزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، دونوں ممالک نے مختلف امور پر دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دوران ملاقات پاکستان اور جاپان نے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے ملکر کام کرنے کا بھی عزم کیا اور وزیر خزانہ نے پاکستان کی معیشت کے مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی۔

ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میکرو اکنامک استحکام کیلئے پر عزم ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب میں اضافہ ترجیحات میں شامل ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر خزانہ نے جاپانی سفیر کو توانائی شعبے اصلاحات کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے گورنس کے مسائل ہیں، ڈسکوز میں گورنس کے مسائل کو نجی شراکت داری سے حل کریں گے، ڈسکوز کے مسائل کیلئے مکمل نجکاری بھی آپشن ہے۔

دوسری جانب جاپانی سفیر نے کہا کہ 80 جاپانی کمپنیاں اس وقت پاکستان میں کام کر رہی ہیں۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ جاپانی سفیر نے کار ساز اداروں کے مسائل سے وزیر خزانہ کو آگاہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر