Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیکریٹری کامرس خرم آغا آج سے افغانستان کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

سیکریٹری کامرس خرم آغا آج سے افغانستان کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کا مشرق وسطی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ  نے کہا ہے کہ سیکریٹری کامرس خرم آغا آج سے افغانستان کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سیکریٹری تجارت خرم آغا آج افغانستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے تاکہ تجارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاک-افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور دوطرفہ تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے وزارت تجارت آج کابل پہنچے گا، پاکستانی وفد کا دورہ 2 روز پر محیط ہو گا، وفد کی سربراہی سیکرٹری تجارت خرم آغا کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان حکام متعدد ٹرانزٹ اشیا پر پابندی کے معاملے پر بات کریں گے، تاہم پاکستان نے ٹرانزٹ معاہدے کے تحت بعض اشیاء کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ تجارتی مذاکرات پاکستانی فضائی حملوں کے بعد دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے  کوششوں کا حصہ ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ افغان ناظم الامور سردار شکیب احمد اسلام آباد میں اپنی ملاقاتوں کے بارے میں حکام کو بریفنگ دینے کے لیے کابل پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارت اور عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر