Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دیدی

Now Reading:

ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دیدی

ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دیدی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق  نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آپ نے جو شرائط عائد کرنی ہیں وہ کر دیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ کسی کا رائٹ آف اسمبلی نہیں چھینا جا سکتا،جلسے سب نے کیے ہیں ، جو شرائط نارمل ہوتی ہیں وہ لگائیں اس میں کوئی حرج نہیں، آپ قواعد و ضوابط اور شرائط طے کر لیں ، کوئی غیر معمولی شرائط عائد نہ ہوں جو سٹینڈرڈ ٹی او آر ہوتے ہیں اس کے مطابق اجازت دیں ۔

وکیل پی ٹی آئی شیرافضل مروت نے کہا کہ اب ہم جلسہ 30 مارچ کے بجائے 6 اپریل کو کرنا چاہتے ہیں،اس سے قبل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مخدوش امن و امان کی بناکر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکارکیاتھا۔

Advertisement

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ صرف یہ خیال رکھیں کہ کوئی ہنگامہ آرائی نہ ہو۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر