Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدارتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم بیان سامنے آگیا

Now Reading:

صدارتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم بیان سامنے آگیا
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اپنے افسران وملازمین کو 3 اعزازیے کا دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: صدارتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم بیان سامنے آگیا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ صدارتی امیدوار ایک، ایک پولنگ ایجنٹ نامزد کر سکتے ہیں، پولنگ ایجنٹ پولنگ اور گنتی کے عمل کا مشاہدہ کرے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ امیدوار پولنگ ایجنٹ کی نامزدگی کے بارے میں پریزائڈنگ افسر کو تحریری طور آگاہ کریں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ پولنگ ایجنٹ کو متعلقہ ایوان کا رکن ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کے شیڈول جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 9 مارچ کو ہوگی۔

Advertisement

صدارتی الیکشن کا طریقہ کار کیا ہے؟

صدر پاکستان کے انتخاب کا مرحلہ آن پہنچا، ملک کا نیا صدر منتخب کرنے کیلئے انتخابی دنگل 9 مارچ کو سجے گا۔ صدارتی انتخابات آئین کے آرٹیکل 41 اور شیڈول ٹو کے تحت کروائے جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر صدارتی انتخاب کے لیے ریٹرننگ افسر کا کردار نبھائیں گے۔

صدارتی انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل ہے جبکہ مجلس شوریٰ کے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس، صوبائی اسمبلیوں کے ارکان متعلقہ اسمبلیوں میں پولنگ میں حصہ لیں گے، تاہم کوئی بھی رکن پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی صدارتی امیدوار کا تجویز اور تائید کنندہ ہو سکتا ہے۔

صدارتی انتخاب خفیہ رائے شماری کے تحت کروایا جائے گا، نتائج مرتب کرتے وقت مجلس شوریٰ کے ہر رکن کا ووٹ شمار کیا جائے گا۔

صوبائی اسمبلیوں میں ووٹوں کا شمار فارمولے کے تحت کیا جائے گا، امیدوار کے حاصل کردہ ووٹوں کو سب سے چھوٹی اسمبلی کی مجموعی نشستوں سے ضرب دے کر متعلقہ صوبائی اسمبلی کی مجموعی نشستوں سے تقسیم کیا جائے گا۔

فارمولے کے تحت بلوچستان اسمبلی کے بھی ہر رکن کا ڈالا گیا ووٹ شمار کیا جائے گا، دو یا دو سے زائد امیدواروں کے ووٹ برابر ہونے پر قرعہ اندازی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر