لاہور کے جناح اسپتال میں اندھیر نگری چوپٹ راج
لاہور کے جناح اسپتال کی کنٹینز کا ٹینڈر نہ ہونے کے باعث حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سال 2016 سے کنٹینز کا ٹینڈر نہ ہو سکا جبکہ 2023 میں سول کورٹ نے اسٹے ختم کیا تھا۔
ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر یحییٰ نے اس حوالے سے اپنا موقف دینے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال سے آج تک نہ کوئی ٹینڈرجاری ہوا نہ ہی حکومتی خزانے میں پیسے جمع کروائے گئے۔
اس کے علاوہ غیر قانونی طور پر قائم کنٹینوں سے ہفتہ وار پیسے وصول کئے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
