شہر قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، بارش برسانے والے سسٹم کے زیر اثر کراچی میں مطلع ابر الود ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔
ناظم اباد ، گلشن، گرومندر ، صدر ، لیاقت آباد و اطراف میں بونداباندی ہو رہی ہے۔
آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
جامشورو ، لاڑکانہ ، جیکب اباد ،کشمور میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 13 مارچ تک ان علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
