Advertisement
Advertisement
Advertisement

ذوالفقار بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد منظور

Now Reading:

ذوالفقار بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد منظور

ذوالفقار بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد حیدر علی گیلانی نے پنجاب اسمبلی ایوان میں پیش کی۔

پنجاب اسمبلی میں بانی پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید اور قومی و جمہوری ہیرو قرار دینے کی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں بھی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے اور بحالی جمہوریت کیلئے عظیم قربانیاں دینے پر سیاسی کارکنوں کو نشان بھٹو سے نوازے جانے کی قرار داد منظور کی گئی تھی، تاہم یہ قرارداد قائد ایوان وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیش کی تھی۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کا فیصلہ غیر شفاف قرار

Advertisement

دو روز قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کا فیصلہ غیر شفاف قرار دے دیا تھا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کی رائے تمام 9 ججز کی متفقہ ہے، ججز قانون کے مطابق ہر شخص کیساتھ یکساں انصاف کے پابند ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ماضی کی غلطیوں کو تسلیم کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کسی حکومت نے پیپلزپارٹی کی حکومت کا بھیجا گیا ریفرنس واپس نہیں لیا، ذوالفقار علی بھٹو کی سزا آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کے مطابق نہیں تھی، ذوالفقار بھٹو کا ٹرائل شفاف نہیں تھا، ان کی سزا کا فیصلہ تبدیل کرنے کا کوئی قانونی طریقہ کار موجود نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر