
ماسکو میں دہشتگرد حملہ؛ پاکستانی سفیر کا روسی ہم منصب سے اظہار تعزیت
پاکستانی سفیر مسعود خان نے امریکا میں روسی سفارت خانے کا دورہ کیا اور ماسکو میں ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے پر اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔
روسی سفارت خانہ پہنچے پر روسی سفیر نے عمارت کے دروازے پر پاکستانی سفیر کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
سفیر پاکستان مسعود خان نے واشنگٹن ڈی سی میں روس کے سفارتخانے کے دورے کے دوران اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ روس کا دکھ ہمارا دکھ ہے کیونکہ پاکستان کو بھی بارہا دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے، میں یہاں کروکس ہال پر ہونے والے بہیمانہ حملے پر روسی فیڈریشن اور اس کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔
مسعود خان نے اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے اہل خانہ اور پوری روسی قوم سے تعزیت کی۔
پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ ہم روسی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جو اس سانحے کا بہادری، وقار اور صبر کے ساتھ سامنا کر رہے ہیں۔
بعدازاں روس کے سفیر انتونوف نے سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں رخصت کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News