وزیراعلیٰ پنجاب نے پیف اسکالر شپ کا جامع پلان طلب کرلیا
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پیف سکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ہائر ایجوکیشن اسکالر شپ اور آئی پیڈ اسکیم کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے پیف کی نامکمل بریفنگ پر اظہار نا پسندیدگی کرتے ہوئے پیف اسکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا اور اسکالر شپ اسکیم کا از سر نو جائزہ لے کر مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آئی پیڈ، لیپ ٹاپ اسکیم کے لئے سٹوڈنٹ سروے کرانے کا بھی حکم دے دیا۔
دوران اجلاس مریم نواز نے کہا کہ طلبہ کی ضرورت کا تعین کر کے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کریں گے، لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ اسکیم میں طلبہ کا فیلڈ بیک بہت ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ تعلیم کو بے مقصد اور بے سمت نہیں ہونا چاہیے، ہائر ایجوکیشن سمیت دیگر اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سابق سینیٹر پرویز رشید، ارکان صوبائی اسمبلی مریم اورنگزیب، نوشین عدنان، رانا سکندر حیات نے اجلاس میں شرکت کی۔
علاوہ ازیں اس موقع پر چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، چیئرمین پی آئی ٹی بی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
