Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں بادل برسانے والا ایک اور طاقتور اسپیل داخل

Now Reading:

ملک میں بادل برسانے والا ایک اور طاقتور اسپیل داخل

ملک میں بادل برسانے والا ایک اور طاقتور اسپیل داخل

ملک میں بادل برسانے والا ایک اور طاقتور اسپیل داخل ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کےمختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، قصور، سیالکوٹ ، نارووال میں بادل برس پڑے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سرد ہوگیا۔

مختلف علاقوں میں اولے پڑنے سے فصلوں کونقصان بھی پہنچا۔

اسلام آباد، راولپنڈی اورگردونواح میں موسلادھاربارش کے بعد رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایبٹ آباد اور اطراف کےعلاقوں میں بادل جم کر برسے، نتھیاگلی میں برفباری ہوئی، پشاور کےقصہ خوانی بازارمیں ژالہ باری نےزمین کوسفید کردیا۔

Advertisement

بلوچستان کےمختلف علاقوں میں بھی برسات ہوئی جبکہ ہرنائی، سنجاوی کےندی نالوں میں طغیانی ہونے سے کئی نشیبی علاقےڈوب گئے۔

بلوچستان کے چند اضلاع میں مطلع ابر آلود جبکہ بیشتر اضلاع میں موسم خشک ہے، گزشتہ روز سبی، دالبندین، کوئٹہ، زیارت اور لورالائی میں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی راولپنڈی،اسلام آباد،اٹک،چکوال،جہلم ،منڈی بہاؤالدین میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ہری پور میں گزشتہ رات طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کے ساتھ متعدد فیڈرزٹرپ ہو گئے، شہری اور دیہی علاقوں میں تاحال  بجلی بند ہے، پیسکو کے تمام ایمرجنسی نمبرز رابطہ نمبرز مصروف کردیے گئے۔

مانسہرہ میں بھی طوفانی بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی 16 گھنٹوں سے بند ہے،  بارش کے بعد سڑکوں پر پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگے،  بارش سے کھڑی گندم اور تمباکو کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق مانسہرہ میں طوفانی بارش کے باعث ایک کچے گھر کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ، نارروال ، مری، گلیات۔ سوات، دیر،چترال،کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر