Advertisement
Advertisement
Advertisement

امید ہے عدلیہ ہمیں حسن اور حسین نواز کی طرح انصاف فراہم کرے گی، بیرسٹر گوہر

Now Reading:

امید ہے عدلیہ ہمیں حسن اور حسین نواز کی طرح انصاف فراہم کرے گی، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ امید ہے عدلیہ ہمیں حسن اور حسین نواز کی طرح انصاف فراہم کرے گی۔

بیرسٹر گوہر خان نے شیر افضل مروت کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت جاری ہے ساتویں گواہ کا بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے، القادرٹرسٹ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جو یہ ثابت کرتا ہے سیاسی انتقام کہاں تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ٹرسٹ تھا جس میں میں ذاتی طور پر ٹرسٹی کا کوئی کردار نہیں، القادر ٹرسٹ میں بچے مفت تعلیم حاصل کررہے تھے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ نیب کے گواہان نے تسلیم کیا ہے بانی پی ٹی آئی کا القادر ٹرسٹ میں کوئی مفاد نہیں، جیل کے اطراف رکاوٹوں کے باعث دو کلو میٹر پیدل چلنا پڑتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ حسن اور حسین 7 سال بعد پاکستان آئے، حسن حسین کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ اور جے آئی ٹی کی رپورٹ موجود ہے۔

Advertisement

بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ حسن اور حسین ایک دن عدالت پیش ہوئے دوسرے دن تمام کیسز ختم ہوئے، ان کے ریفرنسز کئی عشروں پر چلنے والے تھے ثبوتوں کی بھی ضرورت نہیں، عدلیہ سے درخواست ہے ہمیں بھی 45 سال انتظار کرا کے پھر یہ نہ کہنا انصاف نہیں ہوا تھا، عدلیہ سے امید ہے وہ ہمیں ان ہی کی طرح انصاف فراہم کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر