Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصف علی زرداری ملک کے 14 ویں صدر منتخب

Now Reading:

آصف علی زرداری ملک کے 14 ویں صدر منتخب

ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حکومتی اتحاد کے امیدوار سابق صدر آصف علی زرداری نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کو بھاری اکثریت سے شکست دے دی۔

حکومتی اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری نے 255 ووٹ جبکہ محمود خان اچکزئی نے 119 ووٹ حاصل کئے۔

حکومتی اتحاد کے امیدوار اور سابق صدر آصف علی زرداری ملک کے 14 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں وہ کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

بلوچستان اسمبلی سے صدارتی انتخابات کے لیے 47 ووٹ کاسٹ کئے گئے جو تمام کے تمام آصف علی زرداری کو ملے، محمود خان اچکزئی کو بلوچستان سے ایک بھی ووٹ نہیں ملا۔

آج ہونے والے صدارتی انتخاب میں حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری اور سنی اتحاد کونسل و دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قوم پرست رہنما محمود خان اچکزئی امیدوار تھے۔

Advertisement

صدارتی الیکشن کے لیے قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹ ڈالے گئے ہیں، قومی اسمبلی میں پریزائیڈنگ افسر نے ہال کے دروازے بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

صدارتی انتخاب میں 349 یا اس سے زیادہ ووٹ لینے والے کو کامیاب قرار دیا جائے گا۔

صدارتی انتخاب کے نتائج کا اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا۔

آصف علی زرداری کی پولنگ ایجنٹ سینیٹر شیری رحمان ہیں جبکہ محمود خان اچکزئی کے پولنگ ایجنٹ سینیٹر سردار شفیق ترین ہیں۔

صدارتی الیکشن میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور پنجاب اسمبلی کیلئے الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کو پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور بلوچستان اسمبلی کیلئے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر ہیں۔

Advertisement

صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 10 سے شام 4 بجے تک جاری رہا۔

قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین نے انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔۔

پاکستان کے ایوانِ بالا یعنی سینیٹ، ایوانِ زیریں یعنی قومی اسمبلی اور ملک کی چاروں صوبائی یعنی خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے اراکین کی کُل تعداد 1185 ہے۔ ان میں سے سینیٹ ارکان کی تعداد 100، قومی اسمبلی کے ارکان کی تعداد 336 جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے کُل ارکان کی تعداد 749 ہے۔

وزیراعظم نے ووٹ کاسٹ کر دیا

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔

صدارتی انتخاب: آصف زرداری نے ووٹ کاسٹ کردیا

Advertisement

صدارتی امیدوار آصف زرداری ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے

آصف زرداری نے صدارتی امیدوار کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا ہے۔

صدارتی انتخاب: محمود خان اچکزئی نے ووٹ کاسٹ کردیا

صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا

اپوزیشن اتحاد کے صدارتی امیدوار و رہنما پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخاب میں ووٹ کاسٹ کردیا۔

صر مملکت کا انتخاب: نواز شریف ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ایوان سے روانہ

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے صدر مملکت کے انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

صدارتی الیکشن: نواز شریف نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا

نواز شریف صدر مملکت کے لیے جاری انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ایوان سے روانہ ہوگئے۔

صدارتی انتخاب میں جس امیدوار کے ووٹ مدمقابل حریف سے زیادہ ہوں گے وہ کامیاب تصور ہوگا۔

واضح رہے کہ 8Remove featured image ستمبر 2023 کو ڈاکٹر عارف علوی 5 سالہ مدت پوری کرنے والے ملک کے جمہوری طور پر منتخب ہونے والے چوتھے صدر مملکت بن گئے تھے، تاہم صدر کے انتخاب کے لیے ضروری الیکٹورل کالج کی عدم موجودگی میں ڈاکٹر عارف علوی عہدے پر اب تک براجمان ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر