اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تاپی منصوبہ پاکستان کی توانائی ضروریات کے لئے بہت اہم ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف کی ملاقات ہوئی جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ترکمانستان کے سفیر کی جانب سے عہدہ سنبھالنے پر مصدق ملک کر مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر مصدق ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاپی منصوبے پر کام کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے، تاپی منصوبہ پاکستان کی توانائی ضروریات کے لیے بہت اہم ہے، تاپی منصوبہ کی جلد تکمیل وجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔
دوسری جانب ترکمانی سفیر کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ پیرس میں ترکمانستان انرجی فورم کا انعقاد ہو رہا ہے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ دوران ملاقات ترکمانستان کے سفیر نے ڈاکٹر مصدق ملک کو فورم میں شرکت کرنے کی بھی دعوت دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
