
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
ملک میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔
رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبد الخبیر آزاد نے ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چارسدہ روڈ پر اوقاف ہال میں طلب کیا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں منعقد کرنے کا مقصد ملک میں ایک ہی دن روزہ اور ایک روز عید کرنے کی کوشش کرنا ہے۔
علاوہ ازیں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں ہوں گے، تاہم پشاور کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ ہی ہوگا جبکہ اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔
تمام روایتی اور حکومتی رویت ہلال کمیٹیاں اپنی اپنی چاند دیکھنے کی شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو دیں گی، جس کے بعد ماہ رمضان چاند کی رویت کا فیصلہ اور اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں اتوار (10 مارچ) کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News