
اسلام آباد: سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آج اور کل جمع کروائے جا سکیں گے۔
پنجاب اور سندھ کی 12،12، بلوچستان اور کے پی کے کی 11، 11 نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے۔
اسلام آباد سے سینیٹ کی دو نشستوں پر بھی انتخابات ہوں گے جبکہ چاروں صوبوں سے سینیٹ کی 7، سات جنرل، دو 2 ٹیکنوکریٹ اور دو، 2 خواتین کی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔
پنجاب اور سندھ سے ایک ایک اقلیتی نشست پر بھی انتخاب ہو گا جبکہ اسلام آباد سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہو گا۔
واضح رہے کہ سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی 4 جبکہ ن لیگ اور جے یو آئی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News