Advertisement
Advertisement
Advertisement

گردوں کے امراض کے عالمی دن پر آگاہی واک کا انعقاد

Now Reading:

گردوں کے امراض کے عالمی دن پر آگاہی واک کا انعقاد

گردوں کے امراض کے عالمی دن پر آگاہی واک کا انعقاد

صوبائی وزیر محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے دفتر شادمان میں گردوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ آگاہی واک کا انعقاد ہوا۔

اس موقع پر ڈی جی پی ہوٹا پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انور، پروفیسر ڈاکٹر اشرف ضیاء، سینیئر اداکار راشد محمود، سینیئر اداکارہ ممتاز بیگم، کامیڈی اداکار طاہر انجم اور فیکلٹی ممبران سمیت خواتین و حضرات موجود تھے۔

آگاہی واک کے دوران عوام نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتہائی اہم موضوع پر آگاہی واک کے انعقاد پر ڈی جی پی ہوٹا اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔

Advertisement

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پاکستان میں گردوں کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، ہمیں ایک صحت مند زندگی گزارنے کیلئے صحت مند لائف سٹائل اپنانا ہوگا، آج پوری دنیا میں گردوں کی بیماریوں سے بچاؤ کے حوالہ سے دن منایا جا رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استدکار کو مزید بڑھائیں گے، ایک صحت مند زندگی کیلئے گردوں کی صحت کا خیال رکھنا چاہیے، پنجاب میں ڈائیلسز کی سہولیات کو مزید بہتر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف کے ویژن کے مطابق پی کے ایل آئی کو بنانے کا بنیادی مقصد ہی گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا تھا، انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر رہے ہیں۔

خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ گردوں کے امراض کے علاج میں مصروف تمام ڈاکٹرز نرسنگ سٹاف کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب ڈی جی پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انور نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آگاہی واک میں صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

بعدازاں سینیئر اداکار راشد محمود کا کہنا تھا کہ انتہائی اہم دن کی مناسبت سے آگاہی واک کے انعقاد پر پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو شاباش دیتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر