Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی معیشت کے حوالے سے چیزوں کو بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں، جام کمال

Now Reading:

ملکی معیشت کے حوالے سے چیزوں کو بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں، جام کمال

کراچی کیلئے بجلی کے نرخوں پر کام کررہے ہیں، وفاقی وزیر تجارت

وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ ہم اس ملک کی معیشت کے حوالے سے چیزوں کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مزار قائد پر حاضری دی اور  فاتحہ خوانی کی، انہوں نے  مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت نے کہاکہ عہدے کو سنبھالنے کے بعد مزار قائد پر حاضری ضروری تھی، یہاں آکر ہمیں پاکستان کےلئے قربانیوں کا احساس ہوتا ہے، یہ ملک پاکستان ہم سب کےلئے اہمیت رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر تجارت نے کہاکہ پہلے دن سے وزیر اعظم بڑے جذبے اور محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں، شہباز شریف کی قیادت میں مشکلات کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وفاقی وزرا اور صوبائی حکومتیں نے نئی ذمہ داریوں کو سنبھال لیا ہے، پاکستان کو بہت چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ہمیں اللہ سے بہتری کی امید ہے، یہ سب ہماری محنت پر مبنی ہے۔

 جام کمال نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتیں جیسے ایم کیو ایم، نیشنل پارٹی وغیرہ ان سب نے مل کے حکومت کی تشکیل میں حصہ ڈالا ہے، وہ الگ بات ہے کہ ہم اس حکومت کا حصہ ہیں یا نہیں لیکن اسے بنانے میں سب کا ہاتھ ہے، ایک نئی حکومت کےلئے مشکلات ضرور ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پڑوسی ممالک کی جانب سے مداخلت شامل ہے، کراچی اور لاہور میں ہوسکتا ہے کہ حادثات زیادہ ہوتے ہونگے لیکن کوئٹہ میں حادثات کی خبریں زیادہ چلتی ہے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مزید کہاکہ بلوچستان کے حالات اس لیے بھی حساس ہیں کہ وہاں دو ممالک کی سرحدیں ہیں، جن وزیر اعلیٰ نے وہاں ذمہ داری لی تو سب نے اپنے لحاظ سے وہاں بہتری کی کوشش ضرور کی ہوگی، اب وہاں پیپلز پارٹی کے وزیر اعلیٰ ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ ان کے مسئلوں کو حل کرنے کی کوشش کی جائے،پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بگٹی وزیر اعلیٰ بلوچستان ہے، مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتیں بھی بلوچستان حکومت کا حصہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر