مزدور، کسان اور تنخواہ دارطبقے کے ریلیف کیلئے اقدامات کریں گے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا آئندہ ماہ چین کا دورہ متوقع ہے۔
ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق چین کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ معاشی ٹیم ہو گی، اس موقع پر سی پیک فیز ٹو، ایم ایل ون پر اہم پیشرفت متوقع ہے۔
وزیراعظم آفس کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کیلئے وزیر منصوبہ بندی کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین سے قبل مشترکہ کمیشن برائے سی پیک کا اجلاس بلایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران سی پیک فیز 2 کے تحت 5 نئے کوریڈورز کے قیام پر بات چیت ہو گی جبکہ ایم ایل ون سمیت سی پیک صنعتی زونز پر بھی بات چیت ہو گی۔
وزیراعظم آفس کے ذرائع نے مزید بتایا کہ اس موقع پر وزیرخزانہ، وزیرمنصوبہ بندی اور وزیرخارجہ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور چین نے نئی راہداریوں پر ورکنگ گروپ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
