
ملک میں سینیٹ کے انتخابات کے پیش نظر مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین کے حلف کے معاملات پر حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے آگئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں اپوزیشن اسمبلی اجلاس بلانے کے لئے متحرک ہوگئی ہے، تاہم کے پی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پرمنتخط ہونے والوں کی حلف برداری نہ ہو سکی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر نے گورنر کو خط لکھ کر اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے اسپیکر اور سیکرٹری کے پی کو خط لکھنے کے باوجود اجلاس نہ بلایا گیا۔
مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق جاری
خط میں گورنر خیبر پختونخوا کو حلف اٹھانے کے لئے اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ اسپیکر اور سیکرٹری صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب نہیں کر رہے، آرٹیکل 109کے تحت مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین کے حلف اٹھانے کے لئے گورنر کے پی اسمبلی اجلاس طلب کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News