Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر کتنے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے؟

Now Reading:

بلوچستان سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر کتنے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے؟

بلوچستان سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر کتنے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے؟

کوئٹہ: بلوچستان سے خالی ہونے والی سینیٹ کی 7 جنرل، ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی 2،2 نشتوں کے لیے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے 36 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

ن لیگ کے اورنگزیب کھیتران، راحت جمالی، آغا شاہ زیب درانی، سید الحسن مندوخیل، راحیلہ حمید درانی اور دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ جے یوآئی کے احمد خان خلجی، مولانا عبدالواسع، بی بی کلثوم، امان اللہ کنرانی اور قاری رحمت اللہ کی جانب سے کاغذات جمع کرائے گئے۔

پیپلز پارٹی کے چنگیز جمالی، حسنہ بانو، عمر گورگیج، بلال مندوخیل، طارق مسوری بگٹی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیے جبکہ تاہم پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے مشترکہ امیدوار جان محمد بلیدی اور ایمل ولی خان نے بھی کاغزات نامزدگی جمع کرائے۔

اس کے علاوہ آزاد امیدوار ڈاکٹرحسین اسلام، اعجاز احمد، ثنا جمالی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے انوارالحق کاکڑ، کہدہ بابر، مبین خلجی و دیگر کے بھی کاغذات جمع کرادیے گئے۔

جماعت اسلامی کے زاہد اختر بلوچ، ڈاکٹر عطاء الرحمن اور مولانا عبدالحق ہاشمی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

Advertisement

اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست آج جاری کی جائے گی، ریٹرننگ افیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 مارچ تک ہوگی اور 21 مارچ تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایپلیٹ ٹریبونل 25 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے، امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت 26 مارچ کو ہوگی جبکہ امیدواروں کی جانب سے دستبردار ہونے کی آخری تاریخ 27 مارچ ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کی 11 نشستوں کے لیے الیکشن کی پولنگ 02 اپریل کو صبح 9 سے شام  4 بجے تک بلوچستان اسمبلی میں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر