Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کیلئے محمود اچکزئی کا الیکشن کمیشن کو خط

Now Reading:

صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کیلئے محمود اچکزئی کا الیکشن کمیشن کو خط

صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کیلئے محمود اچکزئی کا الیکشن کمیشن کو خط

اسلا آباد: صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔

صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کی جانب سے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج مکمل نہیں ہے، الیکٹورل کالج مکمل کیے بغیر صدارتی انتخاب غیر آئینی اور غیر قانونی ہوگا۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے لیے درخواست پشاور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

الیکشن سے ایک روز قبل صدارتی امیدوار محمود اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کے شیڈول جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 9 مارچ کو ہوگی۔

صدارتی الیکشن کا طریقہ کار کیا ہے؟

صدر پاکستان کے انتخاب کا مرحلہ آن پہنچا، ملک کا نیا صدر منتخب کرنے کیلئے انتخابی دنگل 9 مارچ کو سجے گا۔ صدارتی انتخابات آئین کے آرٹیکل 41 اور شیڈول ٹو کے تحت کروائے جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر صدارتی انتخاب کے لیے ریٹرننگ افسر کا کردار نبھائیں گے۔

صدارتی انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل ہے جبکہ مجلس شوریٰ کے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس، صوبائی اسمبلیوں کے ارکان متعلقہ اسمبلیوں میں پولنگ میں حصہ لیں گے، تاہم کوئی بھی رکن پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی صدارتی امیدوار کا تجویز اور تائید کنندہ ہو سکتا ہے۔

صدارتی انتخاب خفیہ رائے شماری کے تحت کروایا جائے گا، نتائج مرتب کرتے وقت مجلس شوریٰ کے ہر رکن کا ووٹ شمار کیا جائے گا۔

صوبائی اسمبلیوں میں ووٹوں کا شمار فارمولے کے تحت کیا جائے گا، امیدوار کے حاصل کردہ ووٹوں کو سب سے چھوٹی اسمبلی کی مجموعی نشستوں سے ضرب دے کر متعلقہ صوبائی اسمبلی کی مجموعی نشستوں سے تقسیم کیا جائے گا۔

Advertisement

فارمولے کے تحت بلوچستان اسمبلی کے بھی ہر رکن کا ڈالا گیا ووٹ شمار کیا جائے گا، دو یا دو سے زائد امیدواروں کے ووٹ برابر ہونے پر قرعہ اندازی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر