
3 منزلہ عمارت گرنے کا واقعہ: وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر ملتان سے رپورٹ مانگ لی
ملتان : تین منزلہ گھر گرنے کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کمشنر ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے حرم گیٹ کے محلہ جوادیاں،آستانہ جوادیہ کے قریب 3 منزلہ گھر کی چھت گرنے سے 9 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔
حرم گیٹ کے محلہ جوادیاں میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں گھر میں موجود افراد پر اچانک تین منزلہ گھر کی چھت آ گری، ملبے تلے دب کر 9 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جائے حادثہ سے دو زخمیوں کو ریسکیو کرکے ایمبولنس کے ذریعے نشتر اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ کی زیر نگرانی جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بھی موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا، چھت کا کچھ ملبہ ساتھ والے مکانوں پر بھی گرا جس کی وجہ سے مزید نقصان کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News