Advertisement
Advertisement
Advertisement

3 منزلہ گھر گرنے کا واقعہ: وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر ملتان سے رپورٹ مانگ لی

Now Reading:

3 منزلہ گھر گرنے کا واقعہ: وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر ملتان سے رپورٹ مانگ لی

3 منزلہ عمارت گرنے کا واقعہ: وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر ملتان سے رپورٹ مانگ لی

ملتان : تین منزلہ گھر گرنے کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کمشنر ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے حرم گیٹ کے محلہ جوادیاں،آستانہ جوادیہ کے قریب 3 منزلہ گھر کی چھت گرنے سے 9 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔

 حرم گیٹ کے محلہ جوادیاں میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں گھر میں موجود افراد پر اچانک تین منزلہ گھر کی چھت آ گری، ملبے تلے دب کر 9 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جائے حادثہ سے دو زخمیوں کو ریسکیو کرکے ایمبولنس کے ذریعے نشتر اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں  زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

 ذرائع کے مطابق اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Advertisement

سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ کی زیر نگرانی جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بھی موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا، چھت کا کچھ ملبہ ساتھ والے مکانوں پر بھی گرا جس کی وجہ سے مزید نقصان کا خدشہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے دوحہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
جنگ بندی معاہدہ؛ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے، خواجہ آصف
پاکستان نے فضائی حملے میں 3 افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق آئی سی سی کا بیان مسترد کردیا
دوحہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل، پاکستان نے افغانستان سے حملے ناقابل قبول قرار دیدے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر