
چیئرمین سینیٹ کون ہوگا؟ پاکستان پیپلزپارٹی نے رابطوں کا عمل تیز کردیا
پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے لئے خصوصی کمیٹی کے اراکین نے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے لئے خصوصی کمیٹی، امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لئے متحرک ہیں۔
پی پی پی امیدوار سید یوسف رضا گیلانی سے شیری رحمان اور نوید قمر نے رابطہ کرکے انتخابات کیلئے لائحہ عمل تشکیل دے دیا ہے۔
سینئیر رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں واضح حمایت حاصل ہے، پاکستان پیپلزپارٹی اتحادیوں کے ہمراہ کل سینیٹ میں اپنی واضح برتری کو ثابت کرے گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ عوام اور کارکنان کل ایک جیالے امیدوار کے چیئرمین سینیٹ بننے کی خوشی کا جشن منائیں گے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔
صدرآصف علی زرداری کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس 9 اپریل (بروز منگل) کی صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے جو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا اور اجلاس میں نئے اراکین کی حلف برداری ہوگی۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی کل کے اجلاس میں ہوگا۔
صدر مملکت کی جانب سے سینیٹ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سینیٹ میں 24 نشستوں کے ساتھ پیپلز پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی اور ن لیگ بالترتیب 19، 19 سینیٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News