Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشتگردی کیخلاف جنگ صرف سیکیورٹی فورسز کی نہیں ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

دہشتگردی کیخلاف جنگ صرف سیکیورٹی فورسز کی نہیں ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
سرفراز بگٹی

دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر دم نہیں لیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ صرف سیکیورٹی فورسز کی نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سانحہ نوشکی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نوشکی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اس موقع پر کمشنر و ڈی آئی جی رخشان ڈویژن نے سانحہ نوشکی سے متعلق اجلاس میں بریفنگ دی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں مستقبل میں ایسے واقعات کی بیخ کنی کے لئے سیکیورٹی پلان کو از سر نو مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف یہ جنگ صرف سیکیورٹی فورسز کی نہیں ہے، امن دشمنوں کے خلاف یہ جنگ ریاست کی جنگ ہے، یہ جنگ  سیاست دان، سول آرمڈفورسز، بیوروکریسی، عدلیہ، میڈیا سب نے لڑنی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ریاست کی اس جنگ کو سیاسی ذمہ داری اور مشترکہ لائحہ عمل کے ساتھ لڑیں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے سانحہ نوشکی کے شہداء کے لواحقین کو 7 روز میں معاوضوں کی ادائیگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔

واضح رہے کہ اجلاس میں آئی جی ہولیس عبدالخالق شیخ، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، اے سی ایس داخلہ زاہد سلیم سمیت اعلیٰ سول و عسکری افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر