Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں ٹریفک کے مسائل؛ مرتضیٰ وہاب کا وزیراعظم کے نام خط

Now Reading:

کراچی میں ٹریفک کے مسائل؛ مرتضیٰ وہاب کا وزیراعظم کے نام خط

کراچی میں ٹریفک کے مسائل؛ مرتضیٰ وہاب کا وزیراعظم کے نام خط

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے نام خط لکھا جس میں انہوں نے کراچی کے ٹریفک کے مسائل سے متعلق وزیر اعظم سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

مرتضیٰ وہاب اپنے خط میں لکھا کہ گرین لائن بس سروس منصوبہ سندھ انفرا اسٹرکچر کمپنی نے مکمل کرنا تھا، نمائشی چورنگی سے میونسپل پارک جامع کلاتھ مارکیٹ تک بہت بری صورتحال ہے، بری صورتحال اور ٹریفک کی روانی کا مسئلہ گرین لائن منصوبے کا نامکمل ٹریک ہے۔

خط میں بتایا گیا کہ لاکھوں لوگوں کو ایم اے جناح روڈ سے روزانہ گزر ہوتا ہے جنہیں مشکلات کا سامنا ہے اور لیاری ایکسپریس وے منصوبے پر ہیوی ٹریفک پر عائد پابندی کی وجہ سے بھی اندرون شہر مسائل ہیں۔

میئر کراچی نے خط میں کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کے ماہرین نے بتایا کہ اس منصوبے پر ہیوی ٹریفک چل سکتی ہے، لیاری ایکسپری وے پر کراچی پورٹ سے ملک بھر میں جانے اور آنے والی گاڑیوں کو اجازت دی جائے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ وزیر اعظم صاحب آپ کی دلچسپی اور قائدانہ صاحتیوں نے لاہور کو تبدیل کیا، کراچی میں ٹریفک کے مسائل بھی آپ کی توجہ کے منتظر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر